گواہ کی بات سن کر احتساب عدالت میں دوڑیں لگ گئیں  

26 Mar, 2021 | 12:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)کورونا کے مریض کی آمد پر کھلبلی مچ گئی۔کورونا کا مریض گواہی دینے کے لئے عدالت پہنچ گیا، کمرہ عدالت میں دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کا مریض گواہی دینے کے لئے عدالت پہنچا تو کمرہ عدالت میں دوڑیں لگ گئیں اورہر طرف کھلبلی مچ گئی۔احتساب عدالت میں مضاربہ سکینڈل کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران کورونا کا شکار گواہ عدالت میں پیش ہوگیا ۔

نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اسے کورونا ہے لہٰذا جلدی بیان ریکارڈ کیا جائے، نیب کے گواہ کی بات سن کر عدالت میں کھلبلی مچ گئی اور احتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا۔عدالت نے کورونا سے متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا اور کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کرایا گیا۔

 واضح رہے کہ لاہور سمیت پاکستان بھر کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 858 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہو۔

مزیدخبریں