سٹی42:کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے” او لیول“ اور” اے لیول“ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات کو ری شیڈول کردیا۔کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے پاکستان بھر میں اپنے ” او لیول“ اور” آئی جی سی ایس ایز“ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات اب 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق 26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے بھی اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد جبکہ اے لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کیمبرح حکام سے بات چیت کے بعد وہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد لینے پر راضی ہوگئے ہیں جبکہ’ اے ‘ اور ’ایز‘ لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔
او لیول اور اے لیول کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا
26 Mar, 2021 | 09:01 AM