معروف ڈرامہ نگار انتقال کر گئیں

26 Mar, 2021 | 08:27 AM

Imran Fayyaz

سٹی 42: مشہور و معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین کراچی میں انتقال کر گئیں ۔ وہ کافی عرصے سے بریسٹ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا تھی ۔حسینہ معین کے انتقال کے خبر کی تصدیق ان کے بھتیجے نعمان سعید نے کی۔

ان کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے وہ لاہور جانے کے لئے تیار ہورہی تھی اچانک دل کا دورہ پڑا۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد میں ہوگی۔حسینہ معین کی عمر 78 برس تھی۔انہوں نے سٹیج ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لئے کئی ڈرامے لکھے تھے جن میں سے متعدد ڈراموں کو بین الاقوامی شہرت بھی ملی۔انہیں پاکستان کے لئے خدمات انجام دینے پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا تھا۔

مزیدخبریں