نواز شریف ہسپتال کا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کا شکار

26 Mar, 2020 | 11:31 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سےمتاثر ہوگیا ،  وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے پرسروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔
نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ڈاکٹر کو سروسز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے ۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر کو سروسز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ کر علاج کیاجارہاہے۔

دوسری جانب شہرمیں کوروناسےمرنےوالوں کی تعداد2ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بھی 103 تک پہنچ گئی،  پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 405 ہوگئی۔

مزیدخبریں