شہرمیں کوروناکےباعث ایک اورہلاکت

26 Mar, 2020 | 08:51 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) شہرمیں کوروناسےمرنےوالوں کی تعداد2ہوگئی،  پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 405 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے لاہوریوں پر مہلک وار جاری ہیں، مزید ایک شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لاہور میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہوگئی اور  کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بھی 103 تک پہنچ گئی ۔کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے ۔ شہر میں کورونا سے ایک اور موت واقع ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے ۔ 75 سالہ شہری جو کہ ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے اس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والا شہری میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر گھر سے ہی ٹیسٹ کیلئے نمونہ حاصل کرکے محکمہ صحت کی لیبارٹری کو بھجوایا گیا جہاں اس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی لیکن بزرگ شہری زندگی کی بازی ہار گیا ۔ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کورونا سے جاں بحق ہونے والے شہری کے اہلخانہ سمیت میل جول والوں کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شہر میں اس وقت کورونا سے اموات کی تعداد 2 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی سرکاری طور پر تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہوگئی ہے اور سرکاری طور پر صوبے میں تین اموات کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

 ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے19زائرین،لاہورمیں 103 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گجرات میں 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19 اور راولپنڈی میں 12، ملتان میں 3، فیصل آباد3، منڈی بہاوالدین 2، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 1 مریض میں تصدیق ہوئی ہے۔ اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔اب تک 3مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ایک مریض راولپنڈی، 2 لاہور میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔لاہور میں ایک مریض چند روز قبل میو دوسرا آج نجی ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں اور مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔ 

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

مزیدخبریں