جسٹس عائشہ اے ملک سمیت تین ججز کے بطور جج ہائیکورٹ 8 سال مکمل

26 Mar, 2020 | 08:26 PM

 ( ملک اشرف ) جسٹس عائشہ اے ملک سمیت تین ججز کے بطور جج لاہور ہائیکورٹ 8 سال مکمل ہوگئے، آٹھ سال مکمل کرنے والے تینوں سینئر ججز لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبرز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شاہد وحید کے بطور جج لاہور ہائیکورٹ 8 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تینوں ججز 27 مارچ 2012 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ جسٹس عائشہ اے ملک 2 جون 2028 کو ریٹائر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جج سپریم کورٹ بن سکتی ہیں، جسٹس شجاعت علی خان کی لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کی مدت 22 اپریل 2026 ہے۔

جسٹس شاہد وحید کی لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کی مدت 24 دسمبر 2028 ہے۔ جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس ہائیکورٹ کے منصب پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں