شہر میں ادویات کی قلت

26 Mar, 2020 | 07:31 PM

( شہزاد خان ابدالی ) سندھ اور اندرون پنجاب سے لاہور کو ادویات کی ترسیل متاثر، میڈیسن مارکیٹ لوہاری میں ادویات کی قلت نے سر اٹھانا شروع کردیا، کیمسٹ ریٹلرز پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی میڈیسن لوہاری مارکیٹ میں ادویات کی قلت نے سر اٹھانا شروع کردیا، کیمسٹ ریٹلرز موجودہ صورتحال سے پریشان ہوگئے۔ کیمسٹ ریٹلرز کا کہنا ہے کہ سندھ، اندرون پنجاب اور لاہور کے انڈسٹریل ایریا سے میڈیسن کی سپلائی مارکیٹ تک نہیں پہنچ پارہی۔ کیمسٹ ریٹلرز کا کہنا ہے کہ ناکوں پر ادویات کی گاڑیوں کو بھی روکا جارہا ہے۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیسن مارکیٹ لوہاری میں ادویات کی قلت کا معاملہ نوٹس میں آیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب اور وفاق کے متعلقہ اداروں کے حکام سے گفتگو ہوئی ہے، اعلی حکام نے معاملے فوری حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں