(عرفان ملک)کرونا وائرس کی وجہ سے لاہور پولیس کا عوام کی غیر سنجیدگی کو آہنی ہاتھوں سے روکنے کا منصوبہ بنا لیا، لاہور پولیس کا ڈنڈا بردار فورس کو ناکوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
کرونا وائرس کے بچاؤ کے لیے حکومتی اقدامات کو شہری غیر سنجیدگی سے لیتے ہوئے سڑکوں ہر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھائے دیئے جس پر لاہور پولیس نے ایسے افراد سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار روڈز پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا سی سی پی آو کے مطابق گھروں سے باہر غیر ضروری طور پر نکلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں تیز کی جا رہی ہیں۔
سی سی پی آو زولفقار کے مطابق شہر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اگر عوام نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں میں نہ رہے تو حالت مزید بگڑ سکتے ہیں۔