کورونا کو شکست دینے کیلئے فوڈ اتھارٹی کا احسن اقدام

26 Mar, 2020 | 06:50 PM

( عمران یونس ) کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی تیار، فوڈ اتھارٹی نے پچاس باڈی انفریڈ تھرمامیٹر گنز خرید لیں۔

کورونا وائرس کی وباء سے عملہ کو محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پچاس باڈی انفراریڈ تھرمامیٹر گنز خرید لیں ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام ضلعی دفاتر کے انٹری پوائنٹس پر ہیلتھ چیکنگ ڈیسک کا قیام عمل میں لاکر آنے جانے والے تمام عملہ کو انفراریڈ تھرمامیٹر گن سے چیک کیا جانے لگا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بھی خود کو انفراریڈ گن کے ذریعے چیک کرایا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پی ایف اے فیلڈ ٹیموں کو حفاظتی کٹس اور انفراریڈ گنز فراہم کر دی گئیں۔

فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت کا خیال رکھنے کیساتھ ساتھ محکمانہ عملہ کی صحت کی حفاظت میں بھی پیش پیش ہے۔

مزیدخبریں