ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے بچاو اور آگاہی کلئے سٹیج فنکار میدان میں آ گئے

کورونا وائرس سے بچاو اور آگاہی کلئے سٹیج فنکار میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (زین مدنی حسینی) سٹیج فنکار بھی کورونا وائرس سے بچاو اور عوام میں آگاہی کے لئے میدان میں آگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو آسان مت لیں یہ کئی جانیں لے چکا ہے احتیاط کریں۔
کورنا وائرس کی وبا پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں پھیل چکی ہے جس سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک اپنی اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے معروف شخصیات اور اداکار عوام میں آگاہی پھلانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سٹیج فنکار بھی اس حوالے سے میدان میں آ گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خدارا اس مرض کو سمجھیں اس نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ اداکار ناصر چنیوٹی کا کہنا ہے کہ احتیاط کریں اور گھروں میں رہیں اور اس بیماری کو مذاق نہ سمجھیں۔
اداکار جاوید کوڈو کا کہنا ہے کہ کشمیر پر جتنا ظلم ہوا یہ ان کی بددعا ہے اللہ سے استغفار کریں او ر صفائی ستھرائی کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ اداکار ہنی البیلا کا کہنا ہے کہ عبادات کریں اور خود کو گھروں میں رکھیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا ہر شکار کسی نہ کسی دوسرے کو بھی اس کا شکار کردے گا اگر احتیاط نہ برتی گئی اور حفاظتی تدابیر استعمال نہ کی گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer