عابد چوہدری: لاہور پولیس نے کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر تھانوں میں سپرے شروع کر دیا ہے۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کے مطابق شہر کے تھانوں میں جراثیم سے پاک ماحول کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ڈیفنس سرکل کے 3 تھانوں میں سپرے کیا گیا۔ ماہرین کی ٹیم نے تھانوں کے تمام حصوں میں کیمیکلز کے ساتھ صفائی کی۔
پولیس حکام کے مطابق کہ مرحلہ وار تمام پولیس دفاتر اور تھانوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا۔ تھانوں میں پبلک ڈیلنگ کے باعث کورونا کا خطرہ زیادہ ہے۔
لاہور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس لئے پہلے وہاں خطرے کا تدارک کرنا ضروری ہے۔ پولیس نفری کو ماسک اور سینی ٹائزر بھی فراہم کر رہے ہیں۔ پولیس کے جوانوں اور افسروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور کے تھانوں میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے سپرے
26 Mar, 2020 | 05:48 PM