مراد راس نے پیف پارٹنر سکولوں کوخوشخبری سنا دی

26 Mar, 2020 | 05:12 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرسکولوں کو معاوضوں کی ادائیگیاں کر دی جائیں گے۔
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز کو ادائیگیوں کے حوالے سے اہم ٹویٹ کی۔ ٹویٹر کے زریعے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرز کو ادائیگیاں کر دی جائیں گے۔  ان  کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پیف پارٹنرز کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پیف کے کچھ معاملات کی جاری تحقیقات کے باعث پیف پارٹنرز کی ادائیگییوں میں تاخیر ہوئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ادائیگیوں میں تاخیر کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

مزیدخبریں