لاہور پہنچنے والی ٹرینیں واشنگ لائن پہنچ گئیں

26 Mar, 2020 | 05:08 PM

Shazia Bashir

سعید احمد سعید: ٹرین بندش کا دوسراروز، کراچی سمیت دیگر شہروں سے لاہور پہنچنے والی ٹرینیں واشنگ لائن پہنچادی گئیں، لاہور ریلوے واشنگ لائن بوگیوں سے بھر گئی، ٹرین آپریشن کی معطلی کے بعد 19 ٹرینیں لاہور پہنچیں، واشنگ لائن میں210 بوگیاں صفائی اور جراثیم کش سپرے کے لیے موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطاق ٹرین بندش کا دوسراروز ہے اور کراچی سمیت دیگر شہروں سے لاہور پہنچنے والی ٹرینیں واشنگ لائن پہنچادی گئیں، لاہور ریلوے واشنگ لائن بوگیوں سے بھرگئی، متعدد بوگیوں کو ریلوے سٹیشن پر ہی روک لیا گیا،  ٹرین آپریشن کی معطلی کے بعد19  ٹرینیں لاہور پہنچیں۔

واشنگ لائن  میں210 بوگیاں صفائی اورجراثیم کش سپرے کے لیے بھیج دی گئیں، خراب بوگیوں کومرمت کے لیے ورکشاپ اورسک لائن بھیجنے کا حکم جاری کر دیا، 30 انجنوں کوریلوے انجن شیڈ پہنچادیا گیا جبکہ کرونا جراثیم کی موجودگی کے ڈر سے ٹرینوں کی صفائی میں مصروف واشنگ لائن عملہ ٹرینوں کی صفائی سے ہچکچانےلگا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ لاہور واشنگ لائن میں بغیراحتیاطی تدابیر اٹھائے ٹرینوں کی صفائی کےلئے مزدورکام کرتے ہیں،  افسران کی جانب سے ٹرینوں کی صفائی پر لگا دیا گیا ہے، ریلوے ملازمین کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کے باعث پورا لاہور بند ہے، مگرریلوے مزدوروں سے ڈیوٹیاں کروائی جارہی ہیں، ٹرین بندش کے ساتھ  ہی بوگیوں کی مرمت کاٹ اسک بھی مل گیا جبکہ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ افسران اورملازمین کی چھٹیوں کا حکمنامہ جاری نہیں ہواجب تک اجازت نہیں ملتی ملازمین کو چھٹیاں نہیں ہوں گی۔

مزیدخبریں