وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا واسا لیب کا دورہ

26 Mar, 2020 | 04:43 PM

درنایاب : واسا ملازمین کو  کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کا واسا لیب کا دورہ ، سینی ٹائزرز کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا۔

چیف کیمسٹ واسا ڈاکٹر زینب نے شیخ امتیاز محمود کو واسا کے تیار کردہ سینی ٹائزر کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اب واسا کے متعدد افسران و ملازمین اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے چیف کیمسٹ ڈاکٹر سیدہ زینب اور اُن کی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں واسا کی لیب نے سینی ٹائزر تیار کر کے معرکہ سر انجام دیا ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے واسا لیب کی ٹیم کو ہدایات جاری کیں کہ سینی ٹائزر کی تیاری جاری رکھی جائے تاکہ واسا کا عملہ کورونا سے محفوظ رہے۔اس کے علاوہ چیف کیمسٹ واسا ڈاکٹر سیدہ زینب نے وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کو پانی کی ٹیسٹنگ پہ بریفنگ بھی دی۔

یاد رہے پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں کورونا ایک اور جان لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8   ہوگئی، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے مریضوں کی تعداد 80 اور پنجاب میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، ان مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
 

مزیدخبریں