ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس شہریوں کو ناکوں پر روکنے میں ناکام

پولیس شہریوں کو ناکوں پر روکنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :پنجاب بھر میں لاک ڈاون کا تیسرا  روز،شہر میں 80 کورونا کے مریض سامنے آگئے ،شہر کی اہم شاہرائوں پر پولیس کے ناکے، پھر بھی عوام بے خوف، حکومت اپنی رٹ منوانے میں ناکام ہوگئی۔


لاک ڈاون کے تیسرے روز بھی شہر کی سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں  ہے،ڈبل سواری پر پابندی کے باجود شہر میں ڈبل سواروں کا مٹر گشت جاری  ہے، پولیس ڈبل سواری کو روکنے میں ناکام رہی- کوئی سبزی لینے کا بہانہ تو کوئی میڈیکل سٹور پر جانے کا بہانہ بنا کر سڑکوں پر رہا-

شہریوں نے حکومتی ہدایات نظرانداز کردیں- حکومت اپنی رٹ منوانے میں ناکام نظر آئی ، لاہور میں 80 کورونا کے مریضوں کے باوجود لوگ باہر نکلنے سے باز نہیں آرہے شہری ماسک بھی پہننا گوارہ نہیں کررہے۔

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں، اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔


پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں کورونا ایک اور جان لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8   ہوگئی، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے مریضوں کی تعداد 80 اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی ہے، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، ان مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer