شہر بھر میں 58 سستے آٹا پوائنٹس بند

26 Mar, 2020 | 01:26 PM

عمران یونس: محکمہ خوراک نے شہر بھر میں 58 سستے آٹا پوائنٹس ختم کر دیئے، دوسری جانب سمن آباد کے بیشتر سٹور اور دکانوں پر آٹا نایاب ہو گیا۔
کرونا وائرس کی احتیابی تدابیر کو اپناتے ہوئے محکمہ خوراک نے شہر بھر میں قائم 58 سستے آٹا پوائنٹس کو ختم کر دیا ہے۔دوسری جانب شہر کے بیشتر سٹوروں اور دکانوں سے آٹا نایاب ہوچکا ہے۔
سٹور مالکان کے مطابق لاک ڈاون کے پہلے روز سے ہی وہ ڈیلرز سے آٹے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں لیکن آٹا دستیاب نہیں۔ حکومت صرف دعووں تک ہی محدود ہے۔
محکمہ خوراک کے مطابق دکاندوں اور سٹورز پر آٹے کی کی دستیابی میں ضلعی انتظامیہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ محکمہ ٹرکنگ پوائنٹس کو ختم کرکے دکانوں پر براہ راست سپلائی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزیدخبریں