تاجر برادری کیلئے خصوصی ریلیف پیکج تیار

26 Mar, 2020 | 11:31 AM

Sughra Afzal

مال روڈ (علی رامے) پنجاب حکومت کورونا سے متاثر ہونے و کاروباری نقصانات کا مداوا کرے گی، کورونا سے متاثرہ پنجاب میں کاروباری نقصانات، پنجاب حکومت نے معاشی ریلیف پیکیج تیار کر لیا۔

 پنجاب میں کئی ٹیکس 3 ماہ کے لیے ختم اور سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کردی گئی، پنجاب کی معاشی اصلاحاتی ٹیم نے ریلف پیکیج کی تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کردیں، سیلز ٹیکس 3 ماہ کیلئے 16 سے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، ہوم ڈیلیوری کرنیوالے مختلف آن لائن بزنس گروپ کو تین ماہ ٹیکس فری کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 3 ماہ کے لیے ٹیکس معاف کرنے کی تجویزہے۔

ڈاکٹرز اور پرائیویٹ ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس تین ماہ کے لئے ختم ہوگا، رائڈ ہیلنگ سروس پر ٹیکس کی شرح فیصد کرنے کی تجویز ہے، مینوفیکچرنگ کرنے والی انڈسٹری پر تین ماہ کے لئے زیرو ریٹنگ سیلز ٹیکس ہوگا۔

کنزیومر گڈزپر ہنگامی بنیادوں پر سیلز ٹیکس تین ماہ کیلئے ختم کرنے کی تجویز ہے، برآمدات پر تین ماہ کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح تین ماہ کے لیے صفر کرنے اور کنسٹرکشن سروسز پر تمام ٹیکس تین ماہ کے لیے ختم کرنے اور  پروفیشنل ٹیکس تین ماہ کے لئے ختم کرنے کی تجویز ہے۔

 پراپرٹی ڈیلر، بیوٹی پارلر، کار ڈیلرز، شادی ہال، ٹور آپریٹر اور ٹریول ایجنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، کیبل ٹی وی آپریٹر، نان کا رپورٹ ہوٹل، ٹیکسٹائل، مورٹل اینڈ گیسٹ ہاؤس پر بھی ٹیکس کی شرح  5 فیصد کرنے تجویز پیش کردی گئی ہے۔

واضح رہےکہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں کورونا ایک اور جان لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8   ہوگئی۔

مزیدخبریں