محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

26 Mar, 2020 | 10:35 AM

Shazia Bashir

جنیدریاض: محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے وقت شہر کا موسم خشک جبکہ شام اور رات کے وقت شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں شام اور رات کے وقت بارش کا امکان ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصدرہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں