شاہد ندیم: کورونا وائرس کی وجہ سے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے، صبح دس سے سہہ پہر چار بجے سرکاری دفتر کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے بچنے کے لئے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں دفتری اوقات کار تبدیل کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات تک دفتر کا ٹائم صبح دس سے سہہ پہر چار بجے تک کر دیا گیا ہے جبکہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔
مذکورہ اوقات کار سات اپریل تک نافذالعمل ہوں گے۔ پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس پر آج سے عملدرآمد شروع ہو گا۔