ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا متاثرین اور بیروزگاروں کو 4 ہزار روپےماہانہ دینے کا فیصلہ

کورونا متاثرین اور بیروزگاروں کو 4 ہزار روپےماہانہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ریحان گل) پنجاب حکومت نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ذریعے کورونا سے متاثرہ مریضوں اور لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگی کے لئے پلان تیار کر لیا، متاثرہ افراد کو فی کس 4000 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے، غربت کے مقررہ سکور کو16 سے بڑھا کر 20 کر دیا گیا۔

  پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور لاک ڈاﺅن کے باعث غریب افراد کی مالی امداد کے لیے پیکیج تیارکر لیا ہے،اس مقصد کے لئے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے محکمہ صحت سے کورونا کے متاثرہ مریضوں اور محکمہ لیبر، سوشل سکیورٹی سے مزدور طبقے کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، پیکیج کے مطابق متاثرہ افراد کو 4000 روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے غربت کے مقررہ سکور 16 سے نیچے آنے والے افراد کوہی مالی مدد دی جاتی ہے لیکن اب سکور بڑھا کر 20 کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ غربت کا سکور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے مخصوص اعشاریوں کے تحت متعین کیا گیا ہے، جس میں خاندان کی ماہانہ آمدن، یوٹیلٹی بلز، موبائل خرچہ اور ماہانہ راشن خریداری سمیت دیگر بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 19 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سوا 4 لاکھ متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں کورونا ایک اور جان لے گیا، ہلاکتوں کی تعداد 8   ہوگئی، کورونا وائرس کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن ہے، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer