سٹی 42: کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال مزید سنگین، متاثرہ شہریوں کی تعداد 80 تک جاپہنچی، ایک شخص جان کی بازی بھی ہار چکا، کرونا میں مبتلا کئی سو لاہوری اب بھی ہمارے درمیان موجود، لیکن تا حال ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بین القوامی سفر کرنے والے ہزاروں افراد کی ٹریول ہسٹری حاصل کرلی ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، مارکیٹیں بند ہیں ، جگہ جگہ پولیس کے ناکے ہیں، گاڑیوں کی غیرضروری آمدورفت روکنے کیلئے شہر کے داخلی وخارجی پوائنٹس پر نفری تعینات ہے، ڈبل سواری، لوکل ٹرانسپورٹ کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر156 ایف آئی آرزدرج ہو چکی۔
کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق
گزشتہ روز کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے ہونے والی جدید تحقیق میں سامنے آ ئی جس کے مطابق 2 ادویات کلوروکین اور ازتھرومائی سین کا استعمال کورونا وائرس کا شکار مریضوں کے لئے موثر ہے،اس حوالے سےمعروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹرظفر اقبال کا کہناتھا کہ چین اور امریکہ میں ہونے والے تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دونوں ادویات کا استعمال کرنے سے سو فیصد مریض صحتیاب ہوئے ہیں تاہم ان ادویات کا استعمال ڈاکٹر کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے روزانہ 2 رکعت نوافل صلوٰة توبہ پڑھیں
کورونا وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلئے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم میدان میں آگئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کورونا وائرس اور دیگر بلاﺅں سے بچنے کے لئے تمام لوگ روزانہ دو رکعت نوافل صلوٰة توبہ کومعمول بنالیں۔پہلی رکعت سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھیں اور روزانہ کم ازکم سو مرتبہ استغفراللہ کا ورد کردیں ان شاءاللہ اللہ رب العزت وائرس کو بھی ختم کردے گا اور دیگر بلاﺅں کو بھی دور کردے گا۔
جامعۃ المنتظر کے مہتم اعلیٰ مولانا سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے احتیاط کے ساتھ سورہ الکوثر اور سورہ والناس کو پڑھ کر پانی پی لیں تاکہ ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔
واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ہزارو سں ے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد حد سے تجاوز کر گئی ہے۔