ریما خان نے کینسر کا شکار بچیوں کی خواہش پوری کردی

26 Mar, 2019 | 11:59 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) نامور اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما خان میک آوش فاؤنڈیشن کی دو کینسر کا شکار لڑکیوں کو لے کر واہگہ بارڈر پہنچ گئیں۔ حبا اور جویریہ دونوں کی خواہش تھی کہ وہ پاک آرمی کی یونیفارم زیب تن کیں۔

ریما خان میک آوش فاؤنڈیشن کے تحت دو کینسر میں مبتلا بچیوں حبا اور جویریہ کو لے کر واہگہ بارڈر گئیں جہاں رینجرز کے افسران اور جوانوں نے انہیں خوش آمدید کہا، ریما کے ساتھ ان کینسر کی مریضہ بچیوں کو واہگہ بارڈر کے مختلف حصے دکھائے اور پریڈ میں بھی شریک ہوئیں۔ ریما خان کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ انہیں واہگہ بارڈر آکر بہت خوشی ہوئی اور سب سے بڑی خوشی ان کینسر کی مریضہ بچیوں کو دیکھ کر ہوئی کہ وہ پاک آرمی کے یونیفارم کو پہن کر کتنی خوش نظر آئیں۔ ریما خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے اردگرد بہت سے ایسے افراد ہیں جنہیں ہم کوشش کرکے خوشیاں دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں