جامعہ پنجاب سپورٹس گالا، طلبہ نے پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھیر دیے

26 Mar, 2019 | 08:10 PM

Arslan Sheikh

( شاہ رخ ندیم ) پنجاب یونیورسٹی انسٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا کا انعقاد، طلبہ کی جانب سے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت پیش کی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلستان کے روائتی و ثقافتی ملبوسات زیب تن کئے جس نے تمام صوبوں میں اتحاد کا پیغام دیا۔ پاکستان ایک ہے اور ہم سب ایک ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کو عزم عالیشان کے عنوان سے منا رہے ہیں تاکہ طلبہ بھی پاکستان کے اتحاد کی بات کریں۔

پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ طلبہ کے مابین کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے۔ سپورٹس اینڈ کلچرل گالا 28 مارچ تک جاری رہے گا جس میں طلبہ کے مابین کرکٹ، بیڈ منٹن، رسہ کشی سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

مزیدخبریں