سٹی42: حکومت نے نئے مالی سال میں لاہور اور صوبہ بھرمیں پانی کے ایک ہزار سات سو سترہ منصوبوں پر انتالیس ارب روپے پر خرچ کرنے کا مںصوبہ تیار کرلیا ہے۔ شہر میں پرانے اور نئے سو سے زائد منصوبوں کی تکمیل پر ورکنگ شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے دعوے کے مطابق نئے مالی سال میں بھرپور طور پر شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، واٹر سپلائی اور سیوریج کے نکاس کے مسائل حل کرنے جارہی ہے۔ پنجاب میں بجٹ کی تیاریاں بھی جاری ہیں جس سلسلہ میں صوبائی محکمے پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تکمیل اور تیاری کے لیے بجٹ کا مسودہ تیار کررہے ہیں، محکمہ ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ اینڈ انجئیرنگ کی جانب سے واٹر سپلائی اور صاف پانی فراہمی پر حکومتی ترجیحات کا مسودہ تیار کیا ہے۔
اور نئے مالی سال کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے نکاس آب کا پلان تیار میں ایک ہزار سات سو سترہ منصوبوں کو شامل کیا جس میں سو سے زائد شہر کے منصوبے بھی ہوں گے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل آب پارک اتھارٹی کے زریعے کی جائے گی، دستاویزات کے مطابق ایک ہزار پانچ سو چوراسی پرانے منصوبوں کی تکمیل جبکہ ایک سو تینتیس نئے منصبوے شروع کیے جائیں گے، دستاویزات کے مطابق پرانے منصوبوں پر آٹھائیس ارب جبکہ نئے منصوبوں پر گیارہ ارب تین کروڑ خرچ کیے جائیں گے۔