مرگی کا مرض لاعلاج نہیں، ماہرین نے دعویٰ کردیا

26 Mar, 2019 | 07:14 PM

Arslan Sheikh

( بسام سلطان ) مرگی اب لاعلاج نہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مرگی کی کئی اقسام پرادویات کے ذریعے مکمل قابو پایا جاسکتا ہے، کسی کو مرگی کا دورہ پڑجانے کی صورت میں دیسی ٹوٹکے استعمال کرنے کے بجائے مریض کو سیدھی کروٹ پر لٹا دیا جائے۔

مرگی کے عالمی دن کے حوالے سے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مرگی ایسا مرض ہے جو دنیا میں ہر سو میں سے ایک فرد کو لاحق ہونے کے خدشات موجود ہوتے ہیں، نیند کا پورا نہ ہونا اس کی اہم وجوہات میں ایک ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ مرگی اب لا علاج نہیں، بروقت مریض کی تشخیص کرکے اس کو موثر ادویات فراہم کرکے مرگی کے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ مرگی کا دورہ پڑ جانے پر چمڑا سونگھانا یا پانی نہیں پھینکنا چاہیئے بلکہ مرگی کے دورے کے مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے اور مریض کو بروقت ہسپتال لے جایا جائے۔ مرگی ایسا موذی مرض ہے جس پر قابو پانے کے لئے بروقت تشخیص اور موثر ادویات دماغی حالت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں