سٹی42: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کی درخواست دائر، درخواست زینب کے والد حاجی امین کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئنی درخواست زینب کے والد حاجی امین کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ بارہ سے زائد بچوں سے زیادتی کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔
پنجاب بھر میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات کا ریکارڈ منگوایا جائے، عدالتوں میں مقدمات کا چالان پیش نہ ہونے کے باعث مقدمات التوا کا شکار ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودہ دن میں ایسے مقدمات کا چالان عدالتوں میں پیش کرنے اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی قانون سازی اور اقدامات کا حکم دے۔