(علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس آج ہوا, تحریک انصاف کے رہنما سید یاورعباس بخاری بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے ارکان کاچیئرمین کےانتخاب کےلئےاجلاس ہوا،جس میں ممبران سید یاورعباس بخاری،جاوید کوثر،گلریزافضل گوندل،غلام علی اصغرخان لہری،عبد الرحمان خان،سعید اکبرخان،عبد العلیم خان،ملک احمدعلی اولکھ،سردار احمدعلی خان دریشک،رانامنورحسین،محمد وارث شاد،محمد ایوب خان،مجتبیٰ شجا ع الرحمان،خواجہ سلمان رفیق،ملک محمد احمد خان،محمد کاظم پیرزادہ اورعظمیٰ زاہد بخاری نےشرکت کی۔
ممبران نےتحریک انصاف کےسید یاورعباس بخاری کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا، کرپشن کے الزامات میں گرفتار پی ٹی آئی کےرکن اسمبلی عبد العلیم خان اورمسلم لیگ ن کےرکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کوسپیکرکی جانب سے پروڈکشن آڈر جاری ہونے پراجلاس میں شرکت کیلئےخصوصی طورپرجیل سےپنجاب اسمبلی لایا گیا۔