لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

26 Mar, 2019 | 03:01 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی،شہباز شریف کے وکیل نےموقف اختیار کیا کہ نیب نے جب شہباز شریف کو بلایا شہباز شریف پیش ہوئے پھر بھی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ حکومت نے ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نواز شریف بھی اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر پاکستان آئے تھے،شہباز شریف بھی انکوائری اور تفتیش کےدوران ملک سے باہر آتے جاتےرہےہیں لہذا عدالت شہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

 عدالتی استفسار پر  نیب وکیل نے بتایا کہ 23 اکتوبر کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی، شہباز شریف کے اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں،وکیل شہباز شریف نے کہا کہ ایان علی کے کیس میں بھی عدالت نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،  حکومت نے ضمانت منظور ہونے کے فوری بعد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، نیب والے تو مذاق کر رہے ہیں،  وزیر اعظم عمران خان ہر روز کہتے ہیں کہ شہباز شریف کو فکس کرنا ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شہباز شریف کی درخواست  منظور کر لی اور شہباز شریف پر لگی سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

دوسری جانب شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے،نوازشریف کی ضمانت منظورہوگئی،عدالتوں کےفیصلوں کاہمیشہ احترام کیا، میاں صاحب گھرآئیں گےتوعلاج پرمشاورت کریں گے۔

واضح رہےکہ نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا  تھاجس کے بعد حکومت نے نیب کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔

مزیدخبریں