ایل ڈی اے کی نااہلی،12سپورٹس کمپلیکس کھنڈر بن گئے

26 Mar, 2019 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب)شہر میں 12 سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر نے ایل ڈی اے کی قابلیت داو پر لگا دی،2017 میں شروع ہونیوالا چھ ماہ کا منصوبہ ڈیڑھ سال گزرجانےکےباوجود بھی مکمل نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کو رواں مالی سال میں 40 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری ہوئےجوایل ڈی اے کی نااہلی کی نذر ہوگئے، مالی سال مکمل ہونے میں دو ماہ رہ گئے، ایل ڈی اے نے فنڈز ہی استعمال نہ کئے،سابق دورِ حکومت میں لاہور میں قومی اسمبلی کے ہر حلقہ میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا منصوبہ شروع ہوا، ایل ڈی اے نے فنڈز جاری نہ کرکے منصوبے پر کام رکوا دیا۔

چھ ماہ کی ڈیڈ لائن والا منصوبہ ڈیڑھ سال بعد بھی ادھورا ہے، فنڈز ہونے کے باوجودخرچ نہ کرنا ایل ڈی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہرکی پرائم لوکیشن پرزیرتعمیرسپورٹس کمپلیکس کھنڈر بن چکے ہیں،ایل ڈی اے کےساتھ کام کر نےوالےٹھیکیداروں کاعدم ادائیگیوں کےباعث دیوالیہ نکل چکا ہے، ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے حکام کنگال کنٹریکٹرز پر فوری کام شروع کرنے کادباؤڈال رہے ہیں۔

مزیدخبریں