(ملک اشرف) نیسپاک کےڈیلی ویجیزملازمین نےمستقل نہ کرنےکا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت نےڈیلی ویجیزملازمین کوتاحکم ثانی برطرف کرنےسےروک دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمدامیربھٹی نےمحمد ثقلین عباس سمیت دیگرملازمین کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سےطاہرخان ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست گزارنے سیکرٹری واٹراینڈ پاورسمیت دیگرکوفریق بناتےہوئےموقف اختیارکیا کہ وہ عرصہ درازسے نیسپاک میں ڈیلی ویجیزملازمین کی حیثیت سےکام کررہےہیں،حکومتی پالیسی کےتحت کئی محکموں کےملازمین کومستقل کیا گیا ہے،مستقلی کےلئےافسران کودرخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہورہی۔
سپریم کورٹ کےفیصلوں کےتحت بھی درخواست گزارمستقل ہونےکا استحقاق رکھتےہیں،درخواست گزاروں نےاستدعا کی کہ عدالت انہیں تاریخ تعیناتی سے مستقل کرنےکاحکم دے،عدالت نےدرخواست گزاروکیل کےدلائل سننے کے بعدسیکرٹری وزارت واٹراینڈ پاورسمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔