جعلی دودھ کی سپلائی کا نیا طریقہ بے نقاب

26 Mar, 2019 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے جعلی دودھ کی سپلائی کا نیا طریقہ بے نقاب کردیا، جعلی دودھ کے ٹینکرز کو ڈھانپ کر لانے کی کوشش  ناکام بنادی گئی  ہے۔

پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے شہریوں کو خالص خوراک کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی مہم کو مزید تیز کر رکھا ہے، اس سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے3 ہزار لٹر جعلی دودھ کا گاڑھا محلول پکڑ لیا، جعلی دودھ کا محلول ٹینکر میں چھپا کر ساہیوال سے لاہور لایا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق گاڑھے محلول سے 12 ہزار لیٹر جعلی دودھ تیار کیا جانا تھا، ٹینکر کو لوڈر ٹرک کا روپ دے کر محلول لاہور لایا جارہا تھا۔

محمد عثمان نے مزید بتایا کہ محلول کو قبضے میں لیکر تلف کر دیا گیا جبکہ ٹینکرکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے، پاؤڈر، گھی اور کیمیکل سے محلول تیار کیا گیا تھا، کم حجم والے گاڑھے محلول کو لاہور میں لا کر صرف پانی شامل کرکے دودھ بنایا جانا تھا۔

مزیدخبریں