ہائیکورٹ کے ملازمین کیلئے اچھی خبر

26 Mar, 2019 | 12:15 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42) جو ڈیشل افسران اور ہائیکورٹ ملازمین کے لئےسپیشل جوڈیشل الاؤنس منظور کرلیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی عدلیہ اورہائیکورٹ ملازمین کے لئےسپیشل جوڈیشل الاؤنس منظور کرلیا گیا، باقاعدہ طور پر جاری ہونے والےنوٹی فکیشن میں تحریر کیاگیا کہ عدلیہ اور ہائیکورٹ کے افسران کاسپیشل جوڈیشل الاؤنس بنیادی تنخواہ کا تین گناہ رکھا گیا۔

سیکرٹری فنانس حامد یعقوب نے الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری کیا، کمیٹی نے جوڈیشل الاؤنس کے حوالے سے منظوری دی جس کے تحت ملازمین بنیادی تنخواہ کا تین گنا الاؤنس حاصل کرسکیں گے۔

مزیدخبریں