پی سی ہوٹل:محکمہ پی اینڈ ڈی کے زیراہتمام پنجاب بزنس ریفارمز ایگزیبیشن

26 Mar, 2018 | 11:04 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب میں کاروباری ماحول کو مزید ساز گار بنانے کے حوالے سے کیے گئے حکومتی اقدامات کی نمائشی تقریب، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پی سی ہوٹل میں منعقد ہ نمائش کا مقصد پنجاب میں کاروباری ماحول کو انویسٹرز کے لیے مزید ساز گار بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہنا تھا، اس موقع پرسیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ جہانزیب خان، پریزیڈنٹ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک طاہر جاوید، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا شریک ہوئے۔ کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک پیٹ چیمیتھو الانگو وین، ڈائریکٹر فنانس ورلڈ بنک گروپ مس زبیدہ ،سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ سمیرہ نذیر صدیقی، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 نمائش میں پی آئی ٹی بی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں اور اتھارٹیز نے سٹالز لگائے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کاروبار کو بڑھانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں