ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں:ایک ہی گھر کے3 بچے زہریلی ٹافیاں کھا کر جان کی بازی ہار گئے

مناواں:ایک ہی گھر کے3 بچے زہریلی ٹافیاں کھا کر جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی، ذیشان صفدر:مناواں میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے ہلاک ہونے والے تین بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کہتے ہیں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

مناواں میں ایک ہی گھر کے تین بچے زہریلی ٹافیاں کھا کر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بچے مناواں کے رہائشی محمد رؤف کے تھے جن میں محمد حسیب ،طیب اور علشبہ شامل تھے۔ بچوں کی حالت خراب ہونے پر ریسکیو کی مدد سے بچوں کو سروس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ز نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کو بتایا کہ واقعہ کی اصل حقیقت پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر پتہ چلے گی۔ مناواں کے دو کلومیٹر کے علاقے میں تمام دکانوں سے ٹافیوں کے ٹیسٹ کرانا شروع کر دیے گئے ہیں۔

ہسپتال اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔بچوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد واقعہ کی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔