میاں محمود الرشید نے سہیل احمد کی وفات پران کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا

26 Mar, 2018 | 06:51 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:اپوزیشن لیڈر نے گوجرانوالہ میں مبینہ خودکشی کرنے والے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے مرحوم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کے گھر بہاولپور ہاؤس جی او آر آمد، اہل خانہ سے اپنے اور چئیرمین عمران خان کی جانب سے اظہار تعزیت کی۔

اپوزیشن لیڈر نے گوجرانوالہ میں مبینہ خودکشی کرنے والے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد ٹیپو کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان سے مرحوم کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔میاں محمود الرشید نے عمران خان کی جانب سے بھی سہیل احمد کی وفات پر تعزیت کی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سہیل احمد کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے حقائق سامنے آنا ضروری ہیں اور حکومت کو اپنی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہیے۔ وہ اس معاملے کو پنجاب اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں