ووٹ دو بجلی لو، ن لیگ نے نیا نعرہ لگا دیا

26 Mar, 2018 | 06:43 PM

رانا جبران

 سٹی (42 نیوز) ن لیگ کے سارے کے سارے نعرے کھوکھلے، لیگی حکومت نے صرف ن لیگ کوبجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردینے کافیصلہ کرلیا۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق  حکمران جماعت نے عوام سے 2018میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ وعدے کیے تھے۔ لیکن وہ سب وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

شہریوں کو اگر بجلی کی بلا تعطل فراہمی درکار ہے تو ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں کیونکہ لیگی ووٹرز کیلئے خوشخبری ہے کہ ان گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو تو پا نہ سکی لیکن اپنے ووٹرز کو ریلیف دینے کی حامی ضرور بھرلی۔

 

پاورڈویژن ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ لاہور سمیت قصور،ساہیوال، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ کے علاوہ فیصل آباد اور سیالکوٹ کے بیشترز فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

 دوسری جانب سندھ اوربلوچستان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشترز علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بیک اپ ٹرانسفارمرز کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

مزیدخبریں