سرکاری سکول غیر محفوظ، سیکیورٹی آلات کا فقدان

26 Mar, 2018 | 06:10 PM

رانا جبران
Read more!

(جنید ریاض) محکمہ سکولز ایجوکیشن کا سرکاری سکولوں میں سکیورٹی آلات کے فقدان پر نوٹس، سکولوں سے مطلوبہ سکیورٹی آلات کی فہرست مانگ لی۔ سکیورٹی آلات دو روز میں سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خریدے جائیں گے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سکیورٹی آلات کی کمی کے شکار سکولوں کیلئے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مطلوبہ آلات کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مذکورہ سکولوں کو سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں سکیورٹی سامان فراہم کریگا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز سے مطلوبہ ریکارڈ مانگ لیا۔ سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز کو دو دن کے اندر سکیورٹی آلات کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں