ووٹ میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کے لاہور میں ڈسپلے سنٹرز قائم

26 Mar, 2018 | 05:45 PM

رانا جبران
Read more!

(قذافی بٹ) ووٹ میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن نے لاہور میں ڈسپلے سنٹر قائم کردیئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 283 ڈسپلے سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔        

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم ڈسپلے سنٹر میں ووٹ کا اندراج یا اسے تبدیل کرایا جاسکے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسپلے سنٹرز کی لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ اس لسٹ میں مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے ڈسپلے سنٹرز کے انچارج کے نام اور فون نمبر بھی دیے گئے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 مئی 2018 ہے ۔ ووٹ کی تبدیلی کے لیے زیادہ تر ڈسپلے سنٹر مختلف سکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔  ڈسپلے سنٹر حالیہ بنائی گئی حلقہ بندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ووٹ کی تبدیلی کے خواہشمند ووٹرز کو کہا گیا ہے کہ ووٹ کی تبدیلی یا اندراج کے لیے شناختی کارڈ لازم ہوگا۔ ووٹ شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ ہونے کی صورت میں ہی ٹرانسفر ہوگا۔

مزیدخبریں