ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے فل بینچ کو ارسال

نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے فل بینچ کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر اور بیانات کی میڈیا نشریات پر پابندی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ نے جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلہ کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں اور ان تقاریر سے ملکی سالمیت اور نسلی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے داخلی و خارجی راستے غیر محفوظ ہیں

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔

اہم خبر: جعلی مشروبات بیچنے والوں کی نشاندہی کرنے پر بڑا انعام

عدالت نے درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو ارسال کردی۔