لاہور کے داخلی و خارجی راستے غیر محفوظ ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب

26 Mar, 2018 | 03:15 PM

عرفان ملک: لاہور کے داخلی اور خارجی راستے غیر محفوظ، محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور پولیس کو آگاہ کر دیا، خفیہ سروے میں پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سروے میں راوی روڈ اور گجومتہ ناکہ کی مانیٹرنگ کی گئی، مانیٹرنگ کے دوران پولیس اہلکار ناکوں سے غائب بھی پائے گئے، ذرائع کے مطابق ناکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا کوئی موثر نظام بھی موجود نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی مشروبات بیچنے والوں کی نشاندہی کرنے پر بڑا انعام

ناکوں پر تعینات اہلکار صرف موٹر سائیکل سوار اور رکشہ کو چیک کرتے نظر آئے۔ کمیونیکیشن اور گاڑیوں کو سکین کرنے کے لیے سکینر بھی موجود نہیں، ناکوں پر اہلکاروں کی سیکورٹی کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے سروے رائیونڈ خودکش حملے کے بعد کیا۔

مزیدخبریں