عمران یونس: موسم گرما میں جعلی مشروبات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدام، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے جعلی جوس اور مشروبات کی تیاری کی اطلاع دینے والے کےلئے بڑا انعام دینے کا فیصلہ کرلیا۔
شہریوں کو جعلی، ناقص مشروبات کے مضر صحت اثرات سے بچانے کےلئے پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے رواں سیزن میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئےعوامی مدد طلب کرلی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے جعلی جوس، بوتل، انرجی ڈرنکس سمیت ملاوٹ مافیا کی اطلاع دینے والے شہری کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
شہری موبائل اپلیکیشن، فیس بک پیج یا ٹیلی فون پر شکایت درج کروا سکیں گے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ڈی جی اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال بھی 100 سے زائد جعلی فیکٹریوں کا انکشاف ہوا ،جنھیں سیل کر کے لاکھوں لیٹر جعلی بوتلوں کو فوری تلف کر دیا گیا تھا۔