ینگ ڈاکٹر ساہیوال اور خانیوال کے حادثات کی عدالتی تحقیقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

26 Jun, 2024 | 11:49 PM

ملک اشرف:    پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن نے  خانیوال اور ساہیوال کے ہسپتالوں میں ہونے والے حادثات کی تحقیقات کے لئے  جوڈیشل کمیشن تشکیل  دینے کا مطالبہ لے کر   لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 
ینگ ڈاکٹرز  ایسوسی ایشن کی جانب سے نوشاب اے خان ایڈووکیٹ کل درخواست دائر کریں گے۔
درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سیکرٹری سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا۔ درخواستگزار  عدالت سے استدعا کریں گے کہ عدالت معاملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے۔

مزیدخبریں