پنجاب  ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز  کو جون 2024کی ادائیگیاں  کر دی گئیں

26 Jun, 2024 | 11:41 PM

جنید ریاض:  پنجاب  ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولز  کو جون 2024کی ادائیگیاں  کر دی گئیں۔ 
سات ہزار سے زائد پارٹنر سکولز  کو جون 2024کے ماہانہ واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی کر سکیں۔  پیف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  پارٹنر سکولوں کو 1ارب66کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
پارٹنر سکولوں کو 30جون 2024تک کی تمام ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔پیف پارٹنرز اساتذہ کرام اور عملے کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں