کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کے لئے ورلڈ اچیوومنٹ ایوارڈ

26 Jun, 2024 | 11:37 PM

وسیم احمد:  پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے ملک کا نام روشن کردیا اور کبڈی کی دنیا کا ایک  بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔
پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی  کو  یو کے فیڈریشن میں ورلڈ اچیومینٹ ایوارڈ  دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
کبڈی کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے شفیق چشتی کو آئندہ ماہ اعزاز دیا جائے گا۔
7 جولائی 2024 کو سلو کے کیڈرمسٹر پارک میں پاکستانی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کو اعزاز دیا جائے گا۔ کبڈی کی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھنے جانے والے شفیق چشتی کا تعلق ساہیوال کے چک 87 سے ہے۔ 9 ستمبر 1990 کو پیدا ہونے والے شفیق چشتی نے کبڈی کےمیدان میں اپنی مہارت سے پاکستانی شیر کا لقب حاصل کیا۔ شفیق چشتی نے 2009 میں کبڈی کے میدان میں اپنے سفر کا آغاز کیا، 5 فٹ 11 انچ قامت کے حامل شفیق چشتی نے ایشیاء کپ، ورلڈ کپس میں ملک کا نام روشن کیا۔

 وینکوور کینیڈا میں 2014 میں ہونے والے ورلڈ کبڈی لیگ میں شفیق چشتی نے کبڈی کے میدان میں اپنی مہارت سے شائقین کھیل کےدل جیت لیے تھے۔ 2014 کے ورلڈ کپ میں بھی دنیا بھر نے شفیق چشتی کی مہارت کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

مزیدخبریں