صنعتکار  ہیوی پلاسٹک مولڈنگ مشینیں چوری کی بجلی سے چلاتا پکڑا گیا

26 Jun, 2024 | 11:27 PM

شاہد سپرا:  لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو  کی خصوصی ٹیم نے قینچی بازار میں پلاسٹک مولڈنگ فیکٹری پر چھاپا مار کر  کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ 
اس فیکٹری میں بہت زیادہ بجلی استعمال کرنے والی  8 پلاسٹک انجیکشن مولڈنگ مشینیں  چوری کی بجلی سے چلتی ہوئی پکڑی گئیں۔
محمد علی ایس ڈی او لیسکو، محمد طاہر نے آپریشن کیا۔ علاقہ کے ایس ایچ او رائے ناصر بھی پولیس کی نفری کے ساتھ اس چھاپے کے دوران ایس ڈی او کے ساتھ رہے۔ 
یہ انجیکشن مولڈنگ فیکٹری افضل کامہیار  کی ہے۔ وہ ہر ماہ  لیسکو کو لاکھوں  روپےکا نقصان پہنچا رہا تھا۔
صرف چھ ماہ میں تین لاکھ 46ہزار یونٹ  بجلی چوری کی گئی جس کی مالیت دو کروڑ روپے  سے زیادہ ہے۔  یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ ملزم کتنے عرصہ سے بجلی چوری کر کے پلاسٹک مولڈنگ مشینیں چلا رہا تھا۔ 

انجیکشن مولڈنگ مشینوں مین پلاسٹک کو بجلی کے ہیوی ہیٹرز کی مدد سے بہت کم وقت میں پگھلایا جاتا ہے۔ پگھلے ہوئے پلاسٹک کو بڑی ڈائیوں میں انجیکٹ کر کے مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں۔ اس عمل مین فی منت کئی یونٹ خرچ ہوتے ہیں۔ 
اے سی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے احاطے کو سیل کر دیا گیا، اسمعیل نگر کے ایس ڈی او محمد علی نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں