سٹی42: کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کر کے اس کی رونمائی کردی گئی۔
کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کی دو روزہ تقریبات بدھ کے روز شروع ہوئیں جس میں 400 سے زائد بھارتی یاتری بھی شریک ہوئے۔
کرتارپور میں ایک خصوصی تقریب میں بھارت سے آئے ہوئے سکھ رہنما سردار خوشویندر سنگھ اور مقامی سکھ رہنماؤں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمےکی رونمائی کی۔
یاتری آج رات بھی کرتارپورمیں قیام کریں گے۔ یاتریوں کی تواضع مکس سبزی، دال مکس، اچار اور پلاؤ سے کی گئی۔
یاتریوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھرا قرار دیا اور کہا کہ یہاں ہر جگہ انہیں محبت اور اپنائیت ملتی ہے۔ انہوں نےبہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
کل ہی پنجاب کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کے ساتھ پریس کانفرنس کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ میرج ایکٹ کی منظوری کا اعلان کیا۔
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا سکھ ازم کی بنیاد پاکستان سے ہے، ہمیں اپنی ثقافت کو بچانا ہے۔