ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں کی ہڑتال؛ او پی ڈیز کی بندش بنیادی حقوق کے خلاف ہے، شہریوں نے لاہور ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی

Lahore High Court, City42 , OPDs closed in hospitals, Young Doctors' protest strike,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور اور پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال  کے سبب آؤٹ پیشنٹس ڈیپارٹمنٹس میں کام بند کر دینے کے خلاف شہری مظہر عباس اور صحافی  منظور قادر اور   نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال  شہریوں کے علاج کے بنیادی حق کو سلب کرنے کا باعث بنی ہے۔ عدالتِ عالیہ اس ہڑتال کو ختم کروانے کا حکم دے۔

 مظہر عباس کی جانب سے یہ پیٹیشن صفدر شاہین پیرزادہ نے دائر کی ہے۔  مفادِ عامہ کی یہ پیٹیشن جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ پیٹیشن کی سماعت آج  جمعرات کے روز ہو گی۔

شہری مظہر عباس نے یہ درخواست پہلے سے دائر کر رکھی تھی۔ صحافی منظور قادر گزشتہ روز دفعہ 110 کے تحت درخواست دے کر اس پیٹیشن میں شامل ہوئے۔