موٹروے پولیس کا اوورلوڈنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

26 Jun, 2024 | 09:14 PM

ویب ڈیسک :  موٹروے پولیس کی جانب سے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آئی جی موٹروے پولیس جناب سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اوور لوڈنگ کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ ملک کی شاہراہوں کو ناقابل تلافی نقصان کی وجہ ایکسل لوڈ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا صاحب کی زیر نگرانی اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ اوور لوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف نہ صرف  ہیوی جرمانے کیے جائیں گے، ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی، گاڑیوں کو بند کیا جائے گا اور موٹروے سے باہر نکال دی جائیں گی۔ 

موٹروے پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز سیکٹر ایم فور پر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں