ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی اور خوشی کا سبب قرار دے دیا

 فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی اور خوشی کا سبب قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حال ہی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والے اداکار فیروز خان نے شادی کو زندگی کی خوبصورتی کا راز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی کو شادی کرنی چاہیے۔

فیروز خان نے حال ہی میں ایک فلم پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی جہاں سوشل میڈیا بلاگرز نے انہیں دوسری شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

اداکار کی جانب سے یوٹیوبرز کے ساتھ کی گئی مختصر گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ شادی کو زندگی کی خوبصورتی اور خوشی کا سبب قرار دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

فیروز خان نے دوسری شادی کے بعد کے اپنے خیالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے، انہیں خوشی ہو رہی ہے جب کہ دوسری بار شادی کرنے کے بعد ان کی زندگی ہی بدل گئی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شادی اچھی چیز ہے اور ان کی دعا ہے کہ ہر کسی کو شادی ہو اور ہر کسی شادی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ فیروز خان نے رواں ماہ 2 جون کو دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، انہوں نے دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز کا بتایا تھا۔

فیروز خان نے بعد ازاں دوسری اہلیہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں، اگرچہ انہوں نے اہلیہ سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی، تاہم انہوں نے دوسری بیوی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں ڈاکٹر زینب کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا تھا۔