ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اولی رابن سن نےکاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کر   ڈالا

County Cricket, costliest over in county cricket, First Class Cricket, interesting cricket records
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابن سن نے لیسٹر شائر اور سسیکس کاؤنٹی کے میچ میں کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کر   ڈالا۔

بدھ کو انگلش کاؤنٹی میں لیسٹرشائر اور سسکس کے میچ میں اولی رابن سن نے ایک اوور میں 43 رنز  دے دیے۔لیسٹرشائر کے بیٹر لوئیس کمبر نے اولی رابن سن کے اوور میں 6  چوکے اور 2  چھکے لگائے اور  ایک سنگل لیا،اس اوور میں 3 نو بالز بھی شامل تھیں۔کاؤ نٹی چیمپئن شپ میں نو بال کے 2  رنز کا قانون ہے، اس لیے اوور میں 3  نو بالز کے 6  رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے۔ 

لیسٹرشائر اور سسکس کے اس دلچسپ  میچ میں لوئیس کمبر نے 100 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی دوسری تیز ترین ڈبل سنچری بنائی ہے۔

2018 میں افغانستان کے شفیق اللہ شنواری نے تیز ترین ڈبل سنچری 89 گیندوں پر بنائی تھی۔

اولی رابنسن کا یہ اوور  فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے۔  1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن میں رابرٹ وینس نے مسلسل نو بالز  کر کے  23 گیندوں پر مشتمل طویل ترین اوور کیا تھا جس میں انہیں 77 رنز  پڑے تھے۔اس اوور میں 17 نو بالز شامل تھیں۔